اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر پر جاوید حبیب کا استقبال - ر مسلم اقلیتی طبقے

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر مائناریٹی کے کارگزار صدر جاوید حبیب تشریف لائے اور شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی دفتر پر جاوید حبیب کا استقبال کیا گیا۔

جاوید حبیب
جاوید حبیب

By

Published : Jun 19, 2021, 10:46 PM IST

پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر مائناریٹی کے کارگزار صدر جاوید حبیب نے کہا کہ ان کی پہلی کوشش مسلم ریزرویشن کے حصول کیلئے ہوگی اور آج سے 22 سال قبل شرد پوار نے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں اقتدار حاصل کیا اور مسلم اقلیتی طبقے کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم کیا۔ اسی دوران انہوں نے اقلیتی فلاح وبہبود کمیٹی کا سرکاری سطح پر قیام کیا۔

جاوید حبیب نے کہا کہ شرد پوار نے ہی مولانا آزاد منڈل کا قیام کرکے مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: فلائی اوور بریج کی دوبارہ تعمیر کے آغاز کا مطالبہ

جاوید حبیب نے بتایا کہ شیخ آصف کی اجازت سے مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ اب مالیگاؤں شہر میں شیخ آصف اور یوسف سیٹھ کے مشورہ پر ہی تمام کام کاج ہونگے۔

انہوں نے اپنے عزائم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے کروڑوں مسلمانوں کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ وہ 'ون بوتھ الیون یوتھ' مشن کے تحت سو سے زائد گروپسں کی تشکیل دے چکے ہے۔ انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بتایا۔

آصف شیخ نے کہا کہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی دفتر سے عوامی و بنیادی کاموں کیلئے خصوصی طور پر اسٹاف کی تقرری کی گئی ہے۔جن میں مزدوروں کے مسائل، پاور لوم، بجلی، اسکولوں، میڈیکل مسائل، پرانت، تحصیلدار، کارپوریشن، بزرگ و بیوہ فنڈ وغیرہ سے جڑے تمام مسائل کے حل کیلئے ہم مفت میں خدمت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details