اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جنتادل کی کامیاب نمائندگی، بزُرگوں کو مِلا وظیفہ - جے ڈی ایس

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں چند دنوں قبل جنتادل سیکولر کی کار گزار صدر شان ہند کی دستخط سے تین عنوان پر مشتمل ایک لیٹر پارٹی کے جنرل سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی کی معرفت مقامی تحصیلدار کو دیا گیا تھا۔

janata dal secular movement
janata dal secular movement

By

Published : Feb 13, 2021, 9:07 PM IST

Updated : Feb 14, 2021, 10:48 AM IST

جنتادل سیکولر کے لیٹر نے انتباہ دیا تھا کہ گزشتہ برس ستمبر مہینے سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد، بیوہ و معذوروں کا بقایا وظیفہ اگر 15 فروری تک نہیں دیا گیا تو جنتادل سیکولر پارٹی اپنے کارکنان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تحصیلدار آفس کا گھیراؤ کرے گی-

جے ڈی ایس کے اس لیٹر کے بعد مقامی تحصیلدار نے پارٹی کی کار گزار صدر شان ہند نہال احمد کو جوابی خط لکھ کر ان کے مطالبات کو منظور کرنے کی بات کہی۔

جنتا دل سیکولر کا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ ضرورت مندوں کے 1500 عریضوں کو فوری منظوری دی جائے اور اگر کسی عریضہ میں تکنیکی خامی نظر آئے تو فوری طور پر عرضی گزار سے رابطہ کیا جائے۔

مقامی تحصیلدار راجپوت نے کہا کہ 1500 میں سے 1132 عریضوں کو منظوری دے دی گئی ہے جبکہ بقیہ کی جانچ کرکے 17 فروری تک انہیں بھی منظوری دے دی جائے گی۔

جنتادل کی جانب سے دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا تھا کہ جن وظیفہ یافتہ افراد کا وظیفہ گزشتہ 6 ماہ سے رُکا ہوا ہے اسے جلد از جلد ادا کیا جائے۔ جس کے جواب میں تحصیلدار نے کہا ہے کہ فی الحال دو ماہ کا وظیفہ ان ضرورت مند افراد کے بینک کھاتے میں فوری طور پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے تیسرا مطالبہ یہ کیا گیا تھا کہ اس اسکیم کے منظم نفاذ کے لیے متعلقہ محکمہ میں تحصیلدار، کلرک اور سپاہی وغیرہ کی خالی اسامیوں کو بھی بلا تاخیر پُر کیا جائے تاکہ عریضہ گزاروں کو آئندہ مزید کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس تعلق سے تحصیلدار نے کہا کہ 'خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا معاملہ اعلیٰ افسران کے پاس زیر غور ہے اور تقرری کے تعلق سے تمام تر تفصیلات ضلع کلکٹر و متعلقہ محکمہ کو روانہ کردی گئی ہے اور جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 10:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details