اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جنتا دل سیکولر کی جانب سے انوکھے احتجاج کا اعلان

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتا دل سیکولر کی جانب سے گزشتہ روز اردو میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں لاک ڈاؤن اور شہری حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور خواتین کے انوکھے احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

Malegaon: Janata Dal Secular announces unique protest
مالیگاؤں: جنتادل سیکولر کی جانب سے انوکھے احتجاج کا اعلان

By

Published : Apr 11, 2021, 6:58 AM IST

اس پریس کانفرنس میں جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے گزشتہ برس ملک بھر میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا۔ تقریبا تین ماہ سخت لاک ڈاؤن رہا جس کی وجہ سے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے افراد متاثر ہوگئے۔ شہر مالیگاؤں میں کورونا کی صورتحال اطمینان بخش ہونے کے باوجود گزشتہ کچھ ماہ سے نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا جس سے کاروبار پوری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

مالیگاؤں: جنتادل سیکولر کی جانب سے انوکھے احتجاج کا اعلان

اس تعلق سے محمد مستقیم نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ کاروبار جاری رکھنے کے تعلق سے حکومت اور انتظامیہ اپنے حکمنامے میں تبدیلی کرے اور اعلیٰ افسران سے یہ کہا کہ 12 اپریل بروز پیر تک انتظامیہ شہر مالیگاؤں کے لیے لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی حل پیش کرے۔ اگر حکومت کی جانب سے اس معاملے میں کوئی مثبت فیصلہ نہیں لیا گیا تو منگل کے روز جنتادل سیکولر کی کارگزار صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کے گھروں کی خواتین سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی خواتین احتجاج کے لیے سڑکوں پر آجائیں گے۔

اس سلسلے میں جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد نے بتایا کہ جنتادل سیکولر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ایک مطالباتی خط بذریعہ میل روانہ کیا گیا کہ 12 اپریل پیر کے روز تک حکومت لاک ڈاؤن کے تعلق سے گائیڈ لائن میں تبدیلی لاتے ہوئے چھوٹا موٹا کاروبار جاری کرنے کے لیے مثبت فیصلہ لیں۔

شان ہند نے کہا کہ ان مطالبات کی یکسوئی نہ ہونے یا اطمینان بخش فیصلہ نہ لیے جانے پر اعلان کے مطابق 13 اپریل بروز منگل کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول (مالیگاؤں) کے پاس دوپہر 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان احتجاج کریں گے۔ یہ احتجاج مہاراشٹر کے کئی شہریوں میں منعقد ہوگا۔اس میں خواتین تالی تھالی اور اناج کے خالی ڈبوں کے ساتھ زوردار احتجاج کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details