مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤںمیں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء سلیمانی چوک کے صدر آصف شعبان نے کہا کہ روز اول سے ہی جمعیت علما پوری دیانتداری کے ساتھ قوم وملت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ اسلام ، شعائر اسلام اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں خصوصاً خانقاہ، قبرستان، مساجد و مدارس دینیہ کی حفاظت کرنا جمعیت ما مدارس دینیہ کی بقاء و تحفظ مسلمانوں کے مالی امداد کے ذریعے سے کی جاتی ہے جس کے لیے پورے ملک سے مدارس دینیہ کی امداد کے لیے سفراء حضرات دیگر شہروں میں جاتے ہیں وہیں ہمارے شہر مالیگاؤں میں بھی تشریف لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیتت علماء کی تصدیق پر مدارس دینیہ کا تعاون ہوتا ہے۔ اس لیے جمعیۃ علماء سلیمانی چوک سفراء حضرات سے پوری تحقیق و تفتیش کرتی ہے۔ جس ادارے یا مدرسے سے آئے ہیں اُس کا رجسٹریشن نمبر و بینک اکا ؤنٹ ، آڈٹ رپورٹ کے علاوہ تعلیم کہاں تک جاری ہے ، کتنے طلباء مع قیام و طعام کے ہیں ، اسی طرح بہت سی شرائط ہیں جو درج ذیل ہیں:
1) مدرسه و مسجد کا آن لائن معائنہ کرنے کے بعد ہی تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا۔
2) جس مسجد و مدرسہ کا چندہ کرنا ہو اس کا فوٹو ، تصدیق نامہ، گوشوارہ مہتم یا ٹرسٹی کے ساتھ سفیر کا فوٹو ضروری ہے۔
3) ضلع وصوبے کی جمعیتہ علماء اور کسی بڑے ادارے کی جاری سال کی تصدیق ضرور لائیں ۔ احمد آباد سرخیز کی تصدیق بھی لائیں۔
4) جمعیة علماء سلیمانی چوک کے پرانی تصدیق کی زیراکس ضرور ساتھ لائیں۔
5) رجسٹرڈ منظور شدہ مدارس والے ہی صرف تصدیق کے اہل ہوں گے۔