جماعت اسلامی ہند(مالیگاؤں) کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کورونا وائرس، لاک ڈاون، طبی خدمات اور سماجی خدمات پر بات چیت ہوئی۔
اس پریس کانفرنس میں فیروز اعظمی، الحاج یوسف الیاس، عظیم فلاحی، یوسف سیٹھ، مولانا خلیل الرحمٰن قاسمی و دیگر ملی، سماجی و فلاحی تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی ہند کے مقامی صدر فیروز اعظمی نے کہا کہ 'لاک ڈاون کے دوران قومی سطح پر مسلمانوں کو کورونا سے جوڑ کر بدنام کرنے کی سازش کی گئی، چونکہ شہر میں مسلم آبادی زیادہ ہے اسی لیے مالیگاؤں کا نام بھی خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن شہریان کے تعاون سے کورونا پر قابو پایا جاسکا۔