اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: دہلی تشدد کے خلاف انسانی زنجیر

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں دہلی فسادات اور پولس کی مبینہ بربریت کے خلاف طلباء اور سیاسی و سماجی افراد نے مل کر پرامن انسانی زنجیر بنائی اور ملک کی سلامتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

دہلی تشدد کے خلاف انسانی زنجیر
دہلی تشدد کے خلاف انسانی زنجیر

By

Published : Mar 2, 2020, 4:59 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:58 AM IST

مالیگاؤں کی شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ تا ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ تک انسانی زنجیر میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں برادران وطن بھی شامل تھے۔

اس موقع پر شہر کی طلباء تنظیموں کے نوجوانوں نے حکومت کی غلط پالیسوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

دہلی تشدد کے خلاف انسانی زنجیر، ویڈیو

اس پرامن مظارہے کی شروعات میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول ہار اور اختتام پر شہیدوں کی یادگار پر راشٹریہ گیت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

انسانی زنجیر پروگرام مالیگاؤں اگینسٹ ہیٹ مہم کے بیبر تلے منعقد کیا گیا جس میں مالیگاؤں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا، اسٹوڈنس اسلامک آرگنائزیشن، ایم آر گروپ، عادل اسپورٹس، الخدمت گروپ و دیگر تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے تشدد میں 45 سے زائد افراد کی موت اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کروڑوں کی املاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details