مالیگاؤں کا سونے چاندی والا تعزیہ پورے بھارت میں مشہور - انجمن خدام اہلبیت چاندنی
تعزیہ داری کی تاریخ بہت قدیم ہے، ابتداء میں کھجور کی چھڑوں اور بانسوں سے تعزیہ تیار کیا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ تعزیوں کی تیاری میں بھی جدت آنا شروع ہوگئی اور تعزیے کی تیاری کے لیے دور جدید میں سونا، چاندی اور دیگر اشیاء استعمال ہونے لگیں۔
مالیگاؤں کی سونے چاندی والی تعزیہ پورے بھارت میں مشہور
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے 290 کلو میٹر دور واقع پاورلوم کارخانوں کے اس صنعتی شہر مالیگاؤں میں کئی دہائیوں سے شیعہ سنی مل جل کر تعزیہ داری کرتے آرہے ہیں۔ اسی نسبت سے مالیگاؤں کے چاندنی چوک میں رنگین پتوں اور خوبصورت جھالروں کی سجاوٹ کے درمیان ایک خوبصورت سونے چاندی والا یہ تعزیہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔
- مزید پڑھیں:گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال، ہندو پیروکار تعزیہ دار
محمد اسماعیل چشتی نے بتایا کہ تعزیہ ان کے خاندان کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ کے لیے ایک شخص ہمہ وقت تعینات رہتا ہے جو تعزیے پر مسلسل گلاب کے پھول کے ساتھ ساتھ عطر کا چھڑكاؤ کرتا رہتا ہے اور محرم کے دن کربلا کے لیے روانگی سے قبل دعا کرنے کے بعد اس تعزیہ کو حفاظت کے ساتھ ایک محفوظ کمرے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس حکومت کی جاری کردہ کورونا ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہی ملک میں محرم منایا جارہا ہے۔ اس لیے امسال تعزیہ کے اطراف مناسب سجاوٹ کی گئی ہے۔
Last Updated : Aug 21, 2021, 5:43 PM IST