سنہ 1797 میں شہر کے سب سے قدیم علاقے یٰسین میاں کے تکیہ میں یٰسین میاں مسجد (جسے شاہی مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی بنیاد رکھی گئی۔ اس مسجد میں باقاعدہ طور پر جماعت کا اہتمام سنہ 1802 میں کیا گیا-
حالانکہ اس مسجد کی تعمیر کو تقریباً دو صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن گزرتے وقت اور بدلتے حالات کی مناسبت سے مسجد کے منتظمین اور مقامی لوگوں نے مسجد کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے جس کے سبب یہ اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ یٰسین میاں مسجد کی تعمیر ہوئے دو صدی سے بھی زائد کا عرصہ گزر چکا ہے- اس کے علاوہ یسین میاں مسجد میں بہ یک وقت پانچ سو افراد نماز ادا کرسکتے ہیں -