اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Festival III Inaugurated : میڈان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا افتتاح - میڈان مالیگاؤں فیسٹیول تھری

میڈان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کے موقع پر فوڈ زون، فن زون کی 150 سے زائد مختلف النوع پکوان کے اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں مالیگاؤں شہر کے لذیذ ذائقہ دار پکوان اور دیگر اشیاء سے عوام لطف اندوز ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 4, 2023, 9:31 PM IST

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں فیسٹیول کمیٹی کے زیر اہتمام سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی نگرانی میں میڈان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ننھے بچوں کے ہمراہ سابق میئر شیخ رشید اور مالیگاؤں کی اولین میئر طاہرہ شیخ سمیت شہر کی سیاسی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر مالیگاؤں فیسٹیول کا مونو گرام تھرماکول کے ڈیزائن میں ترنگے رنگ کے غبارے کو ہوا میں چھوڑا گیا۔ جبکہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ ’’مالیگاؤں فیسٹیول کا انعقاد اتنا آسان نہیں، اس کے انعقاد کیلئے انتظامیہ کمیٹی کو کتنے مراحل سے گزرنا پڑا، اسکولوں کے تعاون سے بھی ہمیں حوصلہ ملا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول ہر سال منعقد کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے مالیگاؤں شہر کیلئے عوام سمیت فیسٹیول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

میڈان مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا افتتاح

اسی طرح مالیگاؤں شہر کی اولین میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ ’’مالیگاؤں فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مالیگاؤں کی اشیاء اور ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔ اس فیسٹیول سے روزگار کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فیسٹیول میں فوڈ زون، فن زون کی 150 سے زائد مختلف النوع پکوان کے اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں مالیگاؤں شہر کے لذیذ ذائقہ دار پکوان، اور دیگر اشیاء سے عوام لطف اندوز ہوئی۔ اس افتتاح کے موقع پر آصف شیخ اور شیخ رشید، طاہرہ شیخ و معززین شہر نے کلچرل ہال، فوڈ زون ،فن زون و اسٹالوں کا افتتاح کیا اور باقاعدہ مالیگاؤں فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں ٹیلینٹ فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات

کلچرل ہال میں 5 ہزار نشستوں کے انتظامات کئے گئے جہاں اسکولوں کے طلباء نے قرات، نعت، حمد، لطیفہ، تقریر اور ڈراموں کے ذریعے اصلاحی پیغام کو عام کرنے کی کامیاب کوشش کی جسے مالیگاؤں کے ہزاروں لوگوں نے سراہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details