مالیگاؤں شہر کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھنے والے عوامی پارٹی کے ریاستی صدر رضوان بیٹری والا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں بتایا کہ جن لوگوں نے مالیگاؤں شہر میں ترقیاتی کام کیے ہیں وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جن میں عائشہ حکیم، حاجی شبیر سیٹھ، ڈاکٹر شیخ سلیم وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے ان لوگوں کے دور میں جو سڑکیں تعمیر کی گئی وہ آج کی جدید قسم کی مشینوں سے بھی بہ مشکل ہی ٹوٹ پاتی ہیں اس کے برعکس آج کے دنوں میں جو سڑکیں بنائی جاتی ہیں وہ زیادہ دنوں تک قابل استعمال نہیں رہتی-
مزدوروں کے تعلق سے انھوں نے بتایا کہ المیہ یہ ہے کہ شہر میں کوئی بھی مزدوروں کے لیے آواز نہیں اٹھاتا ہے اور اگر کوئی ان کے حق کے لیے آواز اٹھائے تب مزدور ان کا ساتھ نہیں دیتے ہیں- مزدوروں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے انھیں ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے-