اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: مفلوک الحالی سے یو پی ایس سی تک کا سفر - ناسک

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے چھوٹے سے دیہات میشی کے رہنے والے نکیتن کدم نے سنہ 2019 میں یوپی ایس سی امتحان 501 رینک کے ساتھ کامیاب کیا، نکیتن کدم کے والد بنسی لال پیشے سے الیکٹریشین ہیں۔

نکیتن کدم
نکیتن کدم

By

Published : Dec 7, 2019, 10:41 PM IST

میشی ایک چھوٹا سا دیہات ہے اور مالیگاؤں سے 20 کلومیٹر پر باگلان تعلقہ میں آتا ہے، نکیتن کی بنیادی تعلیم مراٹھی میڈیم اسکول سے ہوئی بعد ازاں انہوں نے ڈپلومہ ناسک اور انجینئرنگ کی ڈگری والچند کالج سانگلی سے حاصل کی۔

یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہر کے معروف ایم ایس جی کالج میں نکیتن کدم کا استقبال کیا گیا۔

نکیتن کدم، ویڈیو

نکیتن کدم نے بتایا کہ یوپی ایس سی امتحان کی تیاری انجینیئر ڈگری مکمل کرنے کے بعد شروع کی حالانکہ انہیں کالج کی جانب سے ٹی سی ایس(ٹاٹا کنسلٹنسی سروس) میں ملازمت مل گئی تھی لیکن آئی پی ایس افسر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے یوپی ایس سی امتحان کی تیاری کے لیے پونے اور دہلی کا رخ کیا۔

نکیتن کدم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کے دوران کہا کہ 'یو پی ایس سی کامیاب کرنے کے لیے زندگی میں ڈسپلن، صبر، مسلسل جدوجہد اور محنت ضروری ہے۔

موصوف فی الحال آئی پی ایس کی ٹریننگ کےلیے حیدرآبار جائیں گے جس کے بعد ان کی پوسٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details