اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب ایکتا ہوٹل منہدم

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب قومی شاہراہ نمبر-3 پر واقع ایکتا ہوٹل منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔

By

Published : May 29, 2021, 10:09 PM IST

یز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب ایکتا ہوٹل منہدم
یز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب ایکتا ہوٹل منہدم

تیز ہواؤں کے سبب جہاں شہر میں کئی درخت گرنے اور الیکٹرک پول گرنے کے حادثات پیش آئے ۔وہیں آج دوپہر کے وقت قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع ایکتا ہوٹل منہدم ہوگئی۔ایک بڑا آر سی سی کنسٹرکشن ہونے کے باوجود تیز ہواؤں کے سبب ہوٹل ایک بڑا حصہ منہدم ہوجانے سے لوگ کافی حیران ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جب ایک شخص کو زخمی حالت میں شہر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے.

رکن اسمبلی اور متعلقہ افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام کارروائیاں مکمل کی ہیں۔قدرتی آفت کے سبب عمارت منہدم ہوجانے کولے کر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نقصان کی بھرپائی کیلئے سرکار معاوضہ ادا کرے۔اس تعلق سے موقع پر موجود تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایکتا ہوٹل کے سامنے کا ملبے گرگیا ہے۔

یز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب ایکتا ہوٹل منہدم
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے اپنے دستہ کے ساتھ فوراً جائے حادثے پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور اعلی افسران کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ محکمے کو اس بات کی جانکاری دی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے بتایا کہ تحصیلدار اور دوسرے محکمہ کے افسران بھی یہاں موجود ہے پہلے اس معاملے کی پوری تفتیش اور سروے کی جائے گی اور حکومت قدرتی آفات میں جو لوگوں کو مدد دیتی ہے وہ مدد دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس معاملے میں فائر بریگیڈ محکمے کے افسر سنجے پوار نے کہا کہ اس حادثے میں ملبے کے نیچے دبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوئی ہے اور ایک شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملبے کو ہٹانے کے بعد ہوٹل کے کچن سے کئی گیس سلنڈر کو باہر نکالنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ بھی پوری طرح سے ٹل گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details