اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جنتا کرفیو کے دوسرے روز بھی بند کا اثر - گاندھی مارکیٹ

جنتا کرفیو کے بعد دوسرے روز بھی مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں بند کا ماحول دیکھا گیا۔

بند کا اثر
بند کا اثر

By

Published : Mar 23, 2020, 10:52 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی مکمل کا اثر دیکھا گیا جس کے بعد شہر کا سب سے مصروف خواتین کے کپڑوں کا گاندھی مارکیٹ مکمل طور پر بند رہا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے جب گاندھی مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں کے بیوپاریوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر مارکیٹ بند رکھا گیا ہے۔

گاندھی کپڑا مارکیٹ

واضح رہے کہ گاندھی مارکیٹ شہر مالیگاؤں کا ایسا کپڑا مارکیٹ ہے جہاں ہر قسم کے کپڑے مناسب داموں میں ملتے ہیں۔

اس مارکیٹ میں تقریباً تین سو سے زائد کپڑوں کی دکانیں ہیں جبکہ وہیں پر ہزار سے زائد ہاکرس سڑک کے کنارے چھوٹی دکانیں لگا کر روزآنہ کی بنیاد کر دھندہ بیوپار کرتے ہیں، اسی وجہ سے گاندھی مارکیٹ میں روزآنہ شہر و بیرون شہر سے بڑی تعداد میں خواتین کپڑوں کی خریداری کے لیے آتی ہیں۔

گاندھی کپڑا مارکیٹ

رفیق احمد (کپڑا بیوپاری) نے بتایا کہ 'کارپوریشن کی جانب سے افسران نے گاندھی مارکیٹ کے ذمہ داران سے بات چیت کی اور دس روز کے لیے مارکیٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا، لیکن اس بند کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کو بہت نقصان ہوگا۔

گاندھی کپڑا مارکیٹ

ندیم شیخ(دکاندار) نے کہا کہ گاندھی مارکیٹ شہر کا قدیم مارکیٹ ہے، ہم گذشتہ پندرہ برسوں سے اسی مارکیٹ میں کپڑے فروخت کر رہے ہیں لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مارکیٹ مکمل طور سے بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details