اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: راشٹروادی کانگریس پارٹی میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم

راشٹروادی کانگریس پارٹی ہائی کمان نے مالیگاؤں شہر کی صدارت کے بعد مقامی باڈی کی تشکیل کے لیے کارروائی تیز کردی ہے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم
راشٹروادی کانگریس پارٹی میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم

By

Published : Jun 21, 2021, 6:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر سے ملی تفصیلات کے مطابق راشٹروادی کانگریس پارٹی ہائی کمان نے مالیگاؤں شہر کی صدارت کے بعد مقامی باڈی کی تشکیل کے لیے کارروائی تیز کردی ہیں۔ اس تعلق سے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی صدر شیخ آصف کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر جنیت پاٹل نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایگزیکٹو صدر کے عہدہ پر آننت بھیکا بھونسلے کو نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: عیدالاضحیٰ سے متعلق رکن اسمبلی کی اپیل

شیخ آصف نے کہا کہ اسکے علاوہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سیوا دل کے ریاستی صدر دیپک مانکر نے سیوا دل کے عہدہ صدارت پر ریاض علی یوسف علی کو نامزد کیا ہے۔جبکہ سیوا دل کے ایگزیکٹو صدر کے لئے انصاری شفیق احمد نے وکیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شیخ آصف نے کہا کہ شہر بھر میں کام کرنے اور عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو عہدے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ابھی بھی شہری سطح کے دو اہم ایگزیکٹو کے صدر کے عہدوں پر نامزدگی کا مرحلہ باقی ہے۔جو نوجوان عوامی و فلاحی کاموں کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کے استعمال کرنے کا موقع راشٹروادی کانگریس دفتر سے دیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details