اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی - پروفیسر عبدالمجید صدیقی

اس موقع پر پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کا وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اور اس پیشے سے وابستہ ہونا شہر کیلئے خوش آئند ہے۔ یہ ان کا دیرینہ خواب تھا اور انہیں آج اس خواب کی تعبیر مل گئی۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی

By

Published : Mar 24, 2021, 3:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے دو درجن نوجوانوں نے حال ہی میں وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے بروز منگل شام تمام نوجوان وکلاء کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈی ایف کی جانب سے وکلاء کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تحائف سے بھی نوازا گیا۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی

اس تقریب کی صدارت پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کی۔ وہیں عمران راشد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کا وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اور اس پیشے سے وابستہ ہونا شہر کیلئے خوش آئند ہے۔ یہ ان کا دیرینہ خواب تھا اور انہیں آج اس خواب کی تعبیر مل گئی۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی

عزیز اعجاز نے وکلاء کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ میں ایک عرصہ سے ہماری نمائندگی کی کمی محسوس کی جارہی تھی، آج ان نوجوانوں کا اس پیشے سے وابستہ ہونا شہر کیلئے فخر کی بات ہے اور طلباء کیلئے مشعل راہ ہے۔

اس موقع پر سلیم پیلا پیٹھا نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، عدالیہ میں ہماری نمائندگی ضروری ہے۔

اعجاز شاہین صاحب نے قران کریم کی آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے عدل و انصاف کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ قران کی تعلیمات کی روشنی میں سچائی اور حق گوئی سے کام لینا چاہیے۔

انہوں نے نوجوان وکلاء کو حق گوئی اور صداقت وسچائی پر قائم رہنے کی نصیحت کی۔

پروفیسر ساجد نعیم نے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل مالیگاؤں کلب کی جانب سے نوجوانوں کو صحافت اور وکالت کے شعبہ سے منسلک ہونے کی ترغیب و تربیت دینے کے مقصد سے ایک پہل کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں گزشتہ چند برسوں میں متعدد نوجوان شعبہ صحافت سے وابستہ ہوئے۔

آج نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہوئی ہے جو شہر اور قوم کے حق میں مفید و کارآمد ثابت ہوگی۔ اس سے قبل ایف ڈی ایف کے صدر احتشام انصاری نے اس تقریب کے اغراض و مقصد بیان کئے اور نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کی عوام سے ٹولپ گارڈن جانے کی اپیل

رضوان ربانی نے تمام ساتھی وکلاء کا مختصر تعارف پیش کیا اور اس حوصلہ افزائی اور پاسبان عدل کا اعزاز تفویض کرنے پر ایم ڈی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details