اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سلاٹرنگ کمپنی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ

مالیگاؤں میں کورونا وبا پر کچھ حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ شہر ریڈ زون سے گرین زون میں تبدیل ہوچکا ہے۔

By

Published : Jun 11, 2020, 7:12 PM IST

سلاٹرنگ کمپنی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ
سلاٹرنگ کمپنی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وبا پر کچھ حد تک قابو پالیا گیا ہے. شہر ریڈ زون سے گرین زون میں تبدیل ہوچکا ہے۔ لیکن لاک ڈاون کے شرائط پر عمل کرتے ہوئے، شہر میں تمام کاروبار جاری ہے ۔

سلاٹرنگ کمپنی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ۔ویڈیو
اطلاعات کے مطابق کورونا کے اس دور میں شہر کے باہر نینشل ہائی وے سے متصل سلاٹرنگ فیئر اسپورٹ کمپنی میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور کام کر رہے ہیں. ان تمام مزدوروں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ معروف سیاسی و سماجی کارکن عارف بلال نے ضلع انتظامیہ سے کی ہے .عارف بلال نے کہا کہ ڈسٹرک مجسٹریٹ کے حکم نامہ کی خلاف ورزی فیئر اسپورٹ کپمنی میں کی جارہی ہے. ہزاروں کی تعداد میں مزدور جان کی پرواہ کئے بنا کام کر رہے ہیں. اس کمپنی میں بیرون ممالک کے بھی کئی اسٹاف موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 'دہلی کی فیئر کمپنی میں کورونا کے آٹھ مریض پائے گئے ہیں. اس کمپنی کے کسی بھی فرد کو اگر کورونا ہوتا ہے تو اس سے پورے مالیگاؤں شہر کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے. اس لئے کارپوریشن، محکمہ صحت، پولس انتطامیہ اور سیاسی لیڈران اس جانب توجہ دیں.

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details