اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Courtمالیگاؤں کورٹ کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو ملی پانچ وقت نماز ادا کرنے کی ہدایت - ھارت میں آج بھی لوگ عدلیہ

مالیگاؤں کی مقامی کورٹ نے منفرد فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔پانچوں وقت کی نمازکو وقت پر ادا کرنے کی تاکید کی گئی۔ جج نے مجرم کو مسجد کےاطراف میں دو درخت لگانے اور انکی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری بھی دی ہے۔ Malegaon court asks delinquent to offer prayers five times

مالیگاؤں کورٹ کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو ملی پانچ وقت نماز ادا کرنے کی سزا
مالیگاؤں کورٹ کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو ملی پانچ وقت نماز ادا کرنے کی سزا

By

Published : Mar 1, 2023, 1:11 PM IST

مالیگاؤں:۔ریاست مہاراشٹر کے مالیگاوں کی مقامی عدالت کی جانب سے ایک مجرم کو پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے اور ملزم سے کہا ہے کہ وہ مسجد کے احاطے میں دو درخت لگائے اور انکی دیکھ ریکھ کرے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں آج بھی لوگ عدلیہ پر مکمل طور پر بھروسہ رکھتے ہیں اور کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم بھی کرتے ہیں۔ انکے مطابق مالیگاؤں کی عدالت کا یہ فیصلہ ملک کے مختلف تاریخی اور منفرد فیصلوں میں سے ایک ہے۔

مالیگاؤں کورٹ کا انوکھا فیصلہ، مجرم کو ملی پانچ وقت نماز ادا کرنے کی سزا

مالیگاؤں شہر کی مقامی عدالت کے حج تیجونت سنگھ سندھو نے بروز پیر 27 فروری 2023 کو ایک تاریخی فیصلہ سنایا جس میں 30 سالہ مجرم رؤف خان عمر خان ساکن کرانتی نگر کیمپ مالیگاؤں کو 21 دنوں تک سونا پور مسجد میں پانچ وقت کی فرض نمازوں کو وقت پر ادا کرنے کا حکم دیا ۔ نیز مسجد کے اطراف دو درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنی کی شرط پر رہا کیا۔

واضح رہے کہ مقامی کورٹ کی جانب سے اس فیصلہ پر ایک تحریر مکتوب سونا پور مسجد کے امام و خطیب کے نام روانہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف اس فیصلہ کی ایک کاپی محکمہ زراعت کو بھی دی گئی ہے۔ اس کیس میں امام اور محکمہ زراعت کے آفیسر کو مجرم پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ملی تفصیلات کے مطابق 19 اپریل 2010 کوفریادی محمد شریف شیخ نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ملزم رؤف خان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ یہ معاملہ معمولی تنازع کا تھا جو سونا پور مسجد کے پاس رونما ہوا تھا۔

ملزم رؤف خان نے درخواست گزار محمد شریف شیخ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔اس کے بعد یہ معاملہ پولس اسٹیشن اور کورٹ تک پہنچ گیا۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعات 323 ، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئی کارروائی مکمل کی۔ شہر میں مالیگاؤں مقامی کورٹ کے فیصلے اور معزز جج تیجونت سنگھ سندھو کی پزیرائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Outstanding Academic Achievement تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے معذور بچوں کو عمرہ کی سعادت

اس فیصلہ کو لیکر عوام میں خوشی کا اظہار اور عدلیہ کے حکم کو قابل مثال مانا جا رہا ہے۔ جس سے سماج میں سدھار آ ئے گا۔ اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار نے وکلاء سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جس پر ایڈوکیٹ توصیف نے کہا کہ عدالتی قوانین کے مطابق وہ اس معاملے کی تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details