ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا۔ آئے دن شہر میں آوارہ کتوں کے حملے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ رات کے وقت شہر کے ہر اہم چوک چوراہوں پر کتوں کا جھنڈ نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور بالخصوص خواتین اور بچوں کو کافی تکلیف کا سامنا ہے اور کئی لوگوں نے کتے کے کاٹنے کی شکایت بھی کی تھی۔ اس ضمن میں کارپوریشن انتظامیہ نے ان آوارہ کتوں کی نس بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مالیگاؤں: 500 سے زائد آوارہ کتوں کی نس بندی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں انتظامیہ کو ہر روز آوارہ کتوں کے حملے کی شکایت موصول ہو رہی تھی جس کے بعد سے شہر کے 500 سے زائد کتوں کی نس بندی کی گئی ہے۔ روزانہ 30 سے 35 کتوں کی نس بندی کی جارہی ہے۔
500 سے زائد آوارہ کتوں کی نس بندی
وہیں ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نس بندی کے بعد کتے خونخوار نہیں رہتے اور ان کی نشوونما میں اضافہ نہیں ہوگا۔ آج 14 دسمبر تک ہم نے شہر کے 500 سے زائد آوارہ کتوں کی نس بندی کر انہیں ان کی جگہ دوبارہ چھوڑ دیا ہے۔