اردو

urdu

By

Published : Jan 17, 2021, 11:25 AM IST

ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز میئر طاہرہ شیخ, کمشنر دیپک ترنمبک کاسار اور ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کے ہاتھوں چیمپ کرکٹ گراؤنڈ دابھاڑی روڈ پر عمل میں آیا۔

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح
مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپ کرکٹ گراؤنڈ دابھاڑی روڈ پر منعقد کیا گیا۔ میئر طاہرہ شیخ, کمشنر دیپک ترنمبک کاسار اور ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کے ہاتھوں اس ٹورنامنٹ کا آغاز عمل میں آیا۔

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف ڈپارٹمنٹ کی کل پچاس ٹیموں نے حصہ لیا. اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے شروعاتی کھیل میں مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا اور بجلی محکمہ کے درمیان کھیلا گیا۔ الیکٹرانک میڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کل 52 رن, 6 اوور میں بنائے۔ بعد ازاں سامنے والی ٹیم کو 45 رن پر آل آؤٹ کرکے شاندار پہلی جیت درج کی۔

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

اس پورے میچ کو عوام کے علاوہ انتظامیہ کے افیسران نے دیکھا اور میڈیا کے نمائندے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔ الیکٹرانک میڈیا ٹیم میں کپتان زاہد امین, نائب کپتان انّو فٹر, ویشال مورے, حامد حسن, امجد یوسف, عبداللہ انصاری, ایس این انصاری اور کوچ منصور اکبر نے میچ کھیل کر مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی کامیاب نمائندگی کی۔

مالیگاؤں کارپوریشن کرکٹ ٹورنامنٹ: مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا کی فتح

ABOUT THE AUTHOR

...view details