اردو

urdu

ETV Bharat / state

"ڈاکٹر آپکے دروازے پر" مہم کا آغاز

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں "ڈاکٹر آپ کے دروازے پر" مہم کے ساتھ ہی مالیگاؤں کارپوریشن کے زیراہتمام 11 گشتی ایمبولینس دواخانے کا افتتاح عمل میں آیا۔

"ڈاکٹر آپکے دروازے پر" مہم کے 11 گشتی ایمبولینس دواخانے کا افتتاح
"ڈاکٹر آپکے دروازے پر" مہم کے 11 گشتی ایمبولینس دواخانے کا افتتاح

By

Published : May 3, 2020, 12:40 PM IST

مالیگاوں شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا سے لڑنے کے لیے پونے شہر کی معروف تنظیم بھارتیہ جین سنگٹنا (پونہ) کی جانب سے گیارہ ایمبولینس ڈرائیور کے ساتھ کارپوریشن کو طبی خدمات کو انجام دینے کیلئے دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن کی اولین، شہری میئر طاہرہ شیخ رشید اور ریاستی وزیر دادا بھسے، ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے، ڈویژنل کمشنر راجا رام مانے، مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر ترمبک کاسار اور جین سماج کی تنظیم بھارتیوں جین سنسھتا کے ذمہ داران موجود تھے۔

ریاستی وزیرستان دادا بھسے نے کہا کہ ڈاکٹر آپ کے دروازے پر مہم کے تحت مالیگاؤں کی عوام کی خدمت میں ایک ساتھ 11 ایمبولینس کا افتتاح انسانیت کے جذبہ سے پر ہے یقیناً مالیگاؤں کی عوام کو اس ایمبولینس دواخانوں سے فائدہ ملے گا۔

ضلع کلکٹر سورج ماندھژے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہی ایمبولینس عوام کے دروازے پر آکر مریضوں کو درکار ضروریہ ادویات فراہم کرے گی اور اگر کسی کو بہت زیادہ تکالیف ہے تو اسے بڑے ہاسپٹل روانہ کیا جائے گا اور انکی مفت میں جانچ کرتے ہوئے دوا گولی دی جائے گی۔

میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن نے پہلے دن سے ہی کورونا کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھی شہر کے پرائیوٹ ہاسپٹل نہ کھلنے سے کئی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، لیکن سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب نے وزیر صحت راجیش ٹوپے صاحب سے فون پر گفتگو کرکے مالیگاؤں شہر کے مسائل بتاتے ہوئے، انہیں مالیگاؤں آنے کی دعوت دی اور دوسرے ہی دن وزیر صحت مالیگاؤں تشریف لے آئے اور انہوں نے آرڈر جاری کیا کہ جو ڈاکٹرس اپنا ہاسپٹل نہیں کھولیں گے ان کا لائسنس کینسل کیا جائے گا۔

ہاسپٹلس کھل جانے کے بعد بھی عوام کو چھوٹے کلینک میں لمبی لائن لگانا پڑرہا ہے اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے "میئر طاہرہ شیخ صاحبہ" نے "بھارتیہ جین سنستھا " کی مدد سے کارپوریشن کی جانب سے 11 ایسی ایمبولینس عوام کے لئے مختص کی ہیں، جو پورے شہر کے ہر محلے میں گشت کریگی اور OPD کی شکل میں عوام کی خدمت کریگی۔

چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے عوام اس گشتی ایمبولینس دواخانہ سے دوائیاں حاصل کرسکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details