کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک چار مریضوں کا انتقال بھی درج ہو چکا ہے۔ اسی طرح سے آج چار مثبت نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ آج بروز سنیچر 18 اپریل 2020 کی شام میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ مہرست کے مطابق ناسک شہر کے ذاکر حسین ہسپتال میں زیر علاج مالیگاؤں کے چار افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔
مالیگاؤں: کورونا وائرس کے کل 64 معاملے - 4 new people affected
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی کل تعداد 65 ہو چکی ہے۔
گزشتہ کل ایک ڈاکٹر اور ایک شخص کا انتقال ہوا تھا۔ جن کی آج رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ اب مالیگاؤں میں کورونا وائرس سے کل اموات چار ہو گئی یے۔ آج کی رپورٹ میں چار نئے مثبت کیسیز اور 28 منفی کیسیز سامنے آئے ہیں۔ یعنی جن 32 لوگوں کی رپورٹ آئی ہے۔ اس میں صرف چار لوگوں کو قرنطینہ بھیجا گیا اور باقی لوگوں کو گھر بھیج دیا گیا۔
مالیگاؤں میں جن علاقوں سے کورونا وائرس کے مثبت مریض پائے گئے۔ ان علاقوں کو ریڈ زون بنا دیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے اہلخانہ کو علیحدہ مقام پر رکھا گیا ہے اور کورونا اسکریننگ ٹیسٹ روزآنہ کیا جا رہا ہے۔