اردو

urdu

مالیگاؤں: ٹریٹ مینٹ پلانٹ کی تعمیر ہزاروں افراد کی صحت کو خطرہ

By

Published : Jun 29, 2021, 9:22 AM IST

شمالی مہاراشٹر کے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے دباؤ میں جو ٹریٹ مینٹ پلانٹ تیار کیا جارہا ہے اس سے شہریان کو نقصان ہورہا ہے۔

Malegaon
مالیگاؤں: ٹریٹ مینٹ پلانٹ کی تعمیر ہزاروں افراد کی صحت کو خطرہ

ایم آئی ایم کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹریٹ مینٹ پلانٹ کی تعمیر کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار آؤٹر کے دباؤ میں شہریان کا نقصان ہورہا ہے۔ معصوم شاہ درگاہ کے پاس جو ٹریٹ مینٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) تعمیر کیا جارہا ہے وہ انسانی صحت کے لئے مضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے میونسپل کارپوریشن کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا تھا اور اس بات کی وضاحت کی گئی تھی کہ یہ پلانٹ گنجان آبادی میں بن رہا ہے جس سے انسانی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہوگا اس لیے اسے یہاں نہ بنایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب یہ تجویز منظور ہوئی اس وقت شیوسینا کے جی پی جناردھن اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور ابتدائی منظوری جو اسٹینڈنگ میں دی گئی اس وقت اس میں دو مقامات کا ذکر تھا لیکن جگہ کا نام متعین نہیں تھا۔ برسر اقتدار شیوسینا کانگریس نے ایس ٹی پی پلانٹ کی معصوم شاہ درگاہ کے پاس منظوری دے کر عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے کا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں: نشہ آور اشیاء کے خلاف کامیاب میٹنگ

یہ اوپن سیوریج ٹریٹمینٹ پلانٹ ہوگا جس سے گندگی، بدبو اور جراثیم پیدا ہونگے جو عوامی صحت کے لئے مضر اور نقصاندہ ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کو منتقل نہیں کیا گیا تو وہ عوامی تحریک چلائیں گئے اور اس معاملے میں وزارت شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر و مرکزی حکومت تک جدوجہد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details