اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں : پردھان منتری آواس یوجنا سے چھ سو مکانات کی تعمیر منظور

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بھارت کے بڑے شہروں میں فلیٹ، مکانات اور رہائشی ٹاور کی تعمیر کے لیے قرض اور دیگر سہولیات دی جاتی ہے۔ اس یوجنا سے عام آدمی بھی قسط واری مکان خرید سکتا ہے۔ اس یوحنا کا مقصد بستی میں رہنے غریب مزدوروں کو معیاری مکانات کی بآسانی فراہمی کرنا ہے۔

مالیگاؤں : پردھان منتری آواس یوجنا سے چھ سو مکانات کی تعمیر منظور
مالیگاؤں : پردھان منتری آواس یوجنا سے چھ سو مکانات کی تعمیر منظور

By

Published : Feb 26, 2020, 7:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:12 PM IST

فریحہ بلڈر کی زیر تعمیر ارسٹوٹل ٹاون شپ اور پردھان منتری آواس یوجنا کے ذمہ داران کی جانب سے بروز بدھ کو شام چار بجے ہوٹل مراٹھا دربار میں پریس کانفرس منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں : پردھان منتری آواس یوجنا سے چھ سو مکانات کی تعمیر منظور

اس پریس کانفرنس میں انجینئر عارف شاہ، اسلم پٹھان ممبئی اور میگا گوارے(رابطہ کار پردھان منتری آواس یوحنا) نے خطاب کیا۔

مالیگاؤں : پردھان منتری آواس یوجنا سے چھ سو مکانات کی تعمیر منظور

پردھان منتری آواس یوجنا رابطہ کار میگا گوارے میڈیم نے مرکزی حکومتی کی اسکیم کےبارے میں تفصیلی معلومات پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے مقامی افراد کو برائے راست فائدہ ہوگا۔

انجینیر عارف شاہ(فریحہ بلڈر) نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری کو ارسٹوٹل ٹاون شپ کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں یہ اولین پروجیکٹ ہے جو مرکزی حکومت سے منظور شدہ ہے۔ اس ٹاون شپ میں چار رہائشی ٹاور چھ سو مکانات پر مشتمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکول، دواخانہ، پارک، پارکنگ و دیگر بنیادی سہولیات انتہائی مناسب و قسط واری داموں میں دستیاب ہوں گی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details