مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس وبا، لاک ڈاؤن کے درمیان رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ساتھ شہر کے عوام اور پولیس انتظامیہ دونوں کے لیے چیلنجز سے پر رہا اور اس دوران شہر کے عوام کا پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور پولیس انتظامیہ کا نظم و نسق کافی بہتر رہا۔
مالیگاؤں شہر میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے: اے ایس پی کھانڈوی
مالیگاؤں کے ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے ای ٹی وی کے نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ گزشتہ برس کی مقابلے رواں برس شہر میں جرائم کی شرح میں کافی کمی درج کی گئی ہے اور رمضان المبارک میں بھی مزید کمی دیکھی گئی ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مالیگاؤں شہر کے اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے خاص بات چیت کی اور رمضان المبارک کے علاوہ شہر میں پولیس انتظامیہ کی کارکردگی کے متعلق سوالات کئے۔
اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس شہر میں جرائم کی شرح کافی کم ہوئی ہے اور رمضان المبارک میں بھی مزید کمی دیکھی گئی ہے۔
شہر میں پولیس اور عوام کے درمیان کافی بہتر تال میل رہا ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی پولیس کو زیادہ سختی کا مظاہرہ نہیں کرنا پڑا۔
اس سلسلہ میں شہر کے عوام کا بھی تعاون رہا ہے جس کی بنا پر بہتر لائحہ عمل طے کیا گیا۔