اردو

urdu

ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ، ممبئی کی خصوصی عدالت میں حاضر - مالیگاؤں میں 29 دسمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان اور مالیگاؤں 2008 بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، این آئی اے کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئیں۔ وہ آخری بار جون 2019 میں عدالت میں حاضر ہوئی تھیں۔

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: سادھوی پرگیہ، ممبئی کی خصوصی عدالت میں حاضر
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: سادھوی پرگیہ، ممبئی کی خصوصی عدالت میں حاضر

By

Published : Feb 27, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:00 PM IST

خصوصی عدالت کے جج وی ایس پڈالکر نے اس معاملے میں موجود تمام ملزموں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے حکم (جو گزشتہ برس مئی میں منظور کیے گئے تھے) پر نوٹس لیا تھا جس کے ایک روز بعد وہ عدالت میں حاضر ہوئی ہیں۔

ٹھاکر آخری بار جون 2019 میں عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمیت سات افراد، مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمے کا سامنا کر ر ہے ہیں۔

مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں 29 دسمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details