ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں درےگاؤں کے قریب ایک ایس ٹی بس ڈرائیور کی جلد بازی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
بس کی زد میں آکر بچی زخمی مالیگاؤں کی جانب آتی ہوئی سکوٹی کو پیچھے سے ایس ٹی بس نے ٹکر مار دی، اس بس کا نمبر ایم ایچ 14 بی ٹی 3439 ہے۔
بس کی ٹکر سے سکوٹی پر سوار ماں اور بچی زمین پر گرگئیں جس میں بچی زخمی ہوگئی۔
ڈرائیور کی جلد بازی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا حادثہ ہوتے ہی آس پاس موجود لوگ مدد کے لئے آگئے، اور زخمی بچی کو بس میں بیٹھا کر قریب میں واقع فاران ہسپتال میں منتقل کیا۔
سکوٹی سوار خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایس ٹی بس ڈرائیور نشے میں تھا اور جلد بازی میں ہارن دیے بغیر ہی آگے نکلنے کی کوشش میں ٹکر لگنے سے سکوٹی بے قابو ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا، حادثہ میں سات سالہ بچی کو شدید طور پر زخمی بتایا جارہا ہے۔
بس کی زد میں آکر بچی زخمی اطلاع کے مطابق ایس ٹی بس ڈرائیور نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے زخمی بچی کا علاج اور نقصان کی بھرپائی کا یقین دہانی کرائی ہے۔