اردو

urdu

ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ کو راحت

مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ممبئی کی عدالت نے راحت دی ہے۔

By

Published : Jun 15, 2019, 6:59 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 8:08 PM IST

sadhvi pragya

عدالت نے 3 جون کو ٹھاکر اور دیگر تمام ملزمین کو ہفتے میں ایک بار عدالت کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔

ٹھاکر کے وکیل نے جمعے کو این آئی اے کورٹ میں سادھوی کو حاضری سے راحت دینے کی گزارش کی۔ اسپیشل این آئی اے کورٹ کے جج ونود پڈلکر کے چھٹی پر جانے کے سبب ان کی عرضی ممبئی کورٹ میں منتقل کر دی گئی تھی۔

ان کے کاؤنسل جے پی مشرا نے عدالت سے کہا کہ اسپیشل این آئی اے جج چھٹی پر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ وہ نہ آئیں۔

بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی کے علاوہ لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت، سبکدوش میجر رمیش اپادھیائے، سدھاکر دویویدی، اجے راہیرکر، سیما کلکرنی اور سدھاکر چترویدی مالیگاؤں بم دھماکے 2008 کے ملزمین ہیں۔

ان کے خلاف یو اے پی اے اور آئی پی سی کے مختلف سیکشنز کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے قوانین کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ستمبر 2008 میں مالیگاؤں میں بم دھماکے ہوئے تھے، اس میں چھ افراد ہلاک اور درجنون افراد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 8:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details