اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف مالیگاؤں کے وکلاء سڑکوں پر

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج دوپہر 12 بجے مالیگاؤں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

سی اے اے کے خلاف مالیگاؤں کے وکلاء سڑکوں پر
سی اے اے کے خلاف مالیگاؤں کے وکلاء سڑکوں پر

By

Published : Dec 21, 2019, 2:51 PM IST

شہر کے تمام ہندو مسلم وکلاء نے جے بھارت جے دستور ہند کے نعرے لگاتے ہوئے مالیگاؤں تعلقہ کورٹ سے ریلی کا آغاز کیا اور کلکٹر آفس پر پہنچ کر احتجاجی میمورنڈم پرانت آفیسر کو دیا۔

سی اے اے کے خلاف مالیگاؤں کے وکلاء سڑکوں پر

اس احتجاج میں سینئر وکیل شیواجی دیورے، ایس ایس نکم، اکر وکیل، عظیم خان، واصف شیخ، سواپنل وانکر کے علاوہ سینکڑوں ہندو مسلم وکلاء نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر وکیل اور مالیگاؤں بار ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان نے میڈیا سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون دونوں دستور ہند کے خلاف ہے۔ یہ ایک طرح سے ملک میں بد امنی اور نفرت کو پیدا کر رہا ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے ختم کرے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری نے ایڈوکیٹ خالد یوسف اور ایڈوکیٹ توصیف شیخ سے احتجاج کے دوران بات چیت کی۔ ایڈوکیٹ خالد یوسف نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ملک اور دستور ہند کے خطرناک ہے۔ اس سے بہتر ہے حکومت روزگار، معاشیات اور تعلیم کی طرف دھیان دیں۔ ملک کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کریں ناکہ ملک کہ شہریوں سے ان کی شہریت کا مطالبہ کریں۔ ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپا نے کے لیے نت نئے قانون اور ہربے اپنا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details