اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں کورونا وائرس سے متعلق بیداری - پولس انتظامیہ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جنتا کرفیو کے تیسرے روز بھی لوگ گھروں میں محفوظ اور کرفیو کے دوران ضروریات کے سامان خریدتے ہوئے نظر آئے۔

لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کووڈ 19 کے متعلق بیداری
لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کووڈ 19 کے متعلق بیداری

By

Published : Mar 24, 2020, 11:57 PM IST

مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، آوٹر حلقہ کے رکن اسبملی و ریاستی وزیر دادا بھسے، سابق میئر شیخ رشید، اے ایس پی نیلوتپل اور ڈی وائی ایس پی رتناکر نولے نے صبح سے شام تک عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور قانون کی پاسداری و کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے درخواست کی۔

کووڈ 19 کے متعلق بیداری، ویڈیو

اسی طرح سے مالیگاؤں پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے تمام علاقوں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کووڈ 19 کے سلسلے میں بیداری پیدا کی۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر کا دورہ کیا اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے بات چیت کی۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ 'ہم ہر طرح کی ہدایت دے رہے ہیں اور لوگ اس پر عمل بھی کر رہے ہیں لیکن عوام میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے مزید بیداری کی ضروت ہے۔

اس کے علاوہ پولس انتظامیہ کی جانب سے اپیل بھی کی جا رہی ہے کہ دفعہ 144 کی پاسداری کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دوسری جانب شہر کے چوک چوراہوں پر لوگ ماسک خریدتے نظر آئے، یہاں تک کہ میڈیکل اسٹورس میں سینیٹائیزر کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details