اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سڑک حادثات سے بچنے کے لیے سروس روڈ بنانے کا مطالبہ' - 'سڑک حادثات سے بچنے کے لیے سروس روڈ بنایا جائے'

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کا علاقہ مالیگاؤں 15 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے، تاہم یہاں سروس روڈ اور فُٹ اوور برِج نہ ہونے کے سبب سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں اور فی الوقت حالات یہ ہیں کہ حادثات کا ہونا اب یہاں کا معمول بنتا جا رہا ہے۔

malegaon awami party chief rizwan
رضوان بیٹری والا

By

Published : Feb 12, 2021, 8:35 PM IST

Updated : Feb 13, 2021, 10:21 AM IST

مالیگاؤں میں گذشتہ دنوں پیش آئے سڑک حادثات میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسی مناسبت سے 'مالیگاؤں عوامی پارٹی' کے صدر رضوان بیٹری والا نے ان حادثات پر قابو پانے اور درہم برہم ٹریفک نظام کے خلاف 15 فروری2021 کو احتجاج کرتے ہوئے شہر سے متصل قومی شاہراہ کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے شہر میں بڑھتے سڑک حادثات پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے مالیگاؤں شہر میں سڑک حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں یہاں متعدد لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ان ہولناک حادثات کے نتیجے میں پوری فضا سوگوار ہو گئی ہے۔

رضوان بیٹری والا

انہوں نے ان حادثات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کی حدود میں سروس روڈ نہ ہونے سے یہ حادثات رونما ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیڈ بریکر اور ٹریفک سگنل نہ ہونا بھی اہم وجہ ہے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: معذوروں کے مسائل پر دیویانگ سوسائٹی کی میٹنگ

رضوان بیٹری والا نے کہا کہ ان تمام سلگتے مسائل کے حل کے لیے مالیگاؤں عوامی پارٹی شہر کے نوجوانوں سے ملاقات کررہی ہے اور 15 فروری کو شہر کے نوجوانوں و معزز شخصیات کے ساتھ نیشنل ہائی وے نمبر 3 کو جام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے انھوں نے بتایا کہ اس جام کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کے علمائے کرام سے بھی ملاقات کی گئی ہے۔

رضوان بیٹری والا نے کہا ہے کہ یہ مظاہرہ حکومت کی پالیسی اور شہر کے سیاسی رہنماؤں کے خلاف ہوگا۔ اس میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ ساتھ شہر کے عوام بھی شامل ہوں گے۔

Last Updated : Feb 13, 2021, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details