اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2020, 10:28 PM IST

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: نیشنل ہائی وے پر راہگیروں میں کھانے کے پیکیٹ تقیسم

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اشرفی فاونڈیشن کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثر غریب مزدور جو نیشنل ہائی وے سے گزر رہے ہیں اور اکثر مزدور وہیں ٹہرے ہوئے ہیں۔ ان میں کھانے کے پیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

نیشنل ہائی وے پر راہگیروں میں کھانے کے پیکیٹ تقیسم
نیشنل ہائی وے پر راہگیروں میں کھانے کے پیکیٹ تقیسم

جمعہ کی شام میں پانچ سو کھانے کے پیکیٹ کو شہر کے اطراف غریب و ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور مہاراشٹر سے بھی اتر پردیش اور بہار کی جانب جانے والے راستوں پر نظر آئے۔

مالیگاؤں سے نیشنل ہائی وے نمبر تین جو آگرہ کی سمت جاتا ہے۔ اس ہائی پر روزآنہ پونے اور ممبئی سے مزدور پیدل سفر کرتے ہوئے دکھ رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہر کے اطراف مقام کئے ہوئے ہیں۔

نیشنل ہائی وے پر راہگیروں میں کھانے کے پیکیٹ تقیسم

ایسے حالات میں شہر کے مخیر حضرات ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

نیز ان کیلئے کھانے اور پینے کا انتظام کر رہے ہیں۔مختار عدیل صحافی نے بتایا کہ اشرفیہ فاونڈیشن کی جانب سے اشرفی لنگر کی شروعات کی گئی۔

اب جب تک لاک ڈاون ہے لنگر بھی جاری رہے گا۔ لنگر میں پانچ سو سے ہزار لوگوں کیلئے کھانے کا انتظام رہے گا اور اسے غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details