اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے پیش نظر بیرونی ریاستوں کے ٹیلرز کی مالیگاؤں آمد - اترپردیش کے درزی

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ماہ رمضان المبارک میں ملک کی دیگر ریاستوں سے درزی، کام کی غرض کے لیے آتے ہیں۔ تہوار کا موسم ہوتا ہے اس لیے یہاں ان کی اچھی خاصی کمائی ہوجاتی ہے، اس بار بھی ٹیلر حضرات کی بڑی تعداد شہر میں خیمہ زن ہے۔

ٹیلر حضرات کی مالیگاوں آمد
ٹیلر حضرات کی مالیگاوں آمد

By

Published : Apr 7, 2021, 10:16 PM IST

کہا جاتا ہے کہ شب برات سے لے کر بقرعید تک بہار اور اترپردیش کے درزی مالیگاؤں میں قیام کرتے ہیں اس دوران وہ کپڑے سی کر اچھی رقم جمع کرتے ہیں۔

ٹیلر حضرات کی مالیگاوں آمد

اس وقفہ کو یعنی شب برات سے بقرعید تک کے وقفہ کو مقامی زبان میں 'سیزن' بھی کہا جاتا ہے۔ ان ایام میں بڑی تعداد میں شمالی ہند کے ٹیلر حضرات مالیگاؤں کا رخ کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن اور کورونا وبا ہونے کے باوجود رواں برس بھی بڑی تعداد میں درزیوں نے مالیگاوں شہر کا رخ کیا ہے کیونکہ انہیں یہاں بآسانی کام اور بہتر اُجرت ملتی ہے۔ اس لیے وہ لگن و دل جمعی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تہواروں کے ان ایام میں بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کپڑے، چپل - جوتے اور دیگر چھوٹا موٹا کاروبار کرنے کی غرض سے بھی مالیگاؤں آتے ہیں کیونکہ مسلم اکثریتی شہر اور تہوارکے سبب ان کا کاروبار ہوجاتا ہے اور یہاں سے وہ اچھی خاصی رقم کے ساتھ ہنسی خوشی اپنے گھر لوٹ جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details