اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: دو طلبہ کی آرامکو میں تقرری - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے اولین انجینئرنگ کالج ”مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس“ سے فارغ دو طلبہ کو سعودی عربیہ کی معروف کمپنی ”آرامکو“ میں پلیسمنٹ ہوئی ہے۔

آرامکو میں تقرری
آرامکو میں تقرری

By

Published : Jun 27, 2021, 4:26 PM IST

گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے دران بھی پلیسمنٹ اینڈ ٹریننگ سیل کے زیر اہتمام مسلسل جدوجہد سے85 فیصد پلیسمنٹ ریکارڈ رہا۔ وہیں سال آخر کے طلبا ء و طالبات کو انڈسٹریز اورملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کیلئے ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح سے امسال میکانیکل انجینئرنگ میں ڈگری مکمل کر نے والے دو طلباء جنید احمد اور شفیق احمد کا سعودی عربیہ کی معروف کمپنی ”آرامکو“ میں بطور ایچ وی اے سی انجینئر انتخاب ہوا۔

دونوں ہی طلباء کو عربین فال لمیٹیڈ کمپنی ک توسط سے سعودی آرامکو کمپنی کے ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس کمپنی کی جانب سے آفر لیٹر اور ویزا موصول ہو چکا ہے ۔اور آئند ہ ماہ میں کورونا گائیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے روانگی ہوگی۔ ملازمت کے دوران کمپنی کی جانب سے آمدو فت، رہائش اور طعام کا نظم رہے گا۔

سعودی آرامکو دنیا کی معروف اور بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں تیل کی پیداوار میں آرامکو دوسرے نمبر آتی ہے۔ سعودی آرامکو کے آف شور سے دنیا بھر میں گیس اور تیل کی سپلائی کی جاتی ہے۔

اس کمپنی کا ہیڈکواٹر دہران شہر میں ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے کا ایک بڑا اور انتظامی مرکز ہے۔ یہ سعودی عرب کی تیل صنعت کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ یہاں تیل کے قدرتی ذخائر موجو د ہیں۔


مزید پڑھیں :مسابقتی امتحانات میں اقلیتی طلبا کی شاندار کارکردگی


جامعہ محمد یہ ایجوکیشن سو سائٹی کے چیئرمن ارشد مختار اور سیکریٹر ی راشد مختار کی جانب سے جنید احمد اور شفیق احمد کو سعودی آرامکو میں آفر لیٹر ملنے پر مبارکباد پیش کی۔پرنسپل پروفیسر شہزاد مبین، ڈاکٹر اکبر احمد، ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹر محمد اظہر، ڈاکٹردلاور حسین اور میکانیکل ڈپارٹمنٹ ہیڈ و اسٹاف نے بھی دونوں طلباء کو مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details