اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس : مالیگاوں میں بیداری لانے کے لیے پکارے والوں کا سہارا لیا گیا - مہاراشٹر

انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں بھی ہجوم اکٹھا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

بیداری لانے کے لیے پکارے والوں کا سہارا لیا
بیداری لانے کے لیے پکارے والوں کا سہارا لیا

By

Published : Mar 8, 2021, 3:48 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر ایک بار پھر سے بڑھنے لگا ہے۔ جس کے سبب ریاستی حکومت کی جانب سے وبا پر قدغن لگانے کے لئے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس تعلق سے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں پولیس انتظامیہ نے تمام پکارے والے 'اناونسر' حضرات کو پولیس اسٹیشن بلایا اور ان سے گزارش کی کہ وہ گلی محلے جاجاکر اپنے اعلانات کے زریعہ عوام کو کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کریں-

بیداری لانے کے لیے پکارے والوں کا سہارا لیا

تبھی شہر کے سبھی پکارے والے جس میں پکارا یونین کے صدر فقیر محمد، حافظ نہال احمد، ملک منظر، آصف بھائی پکارے والے سمیت کئی پکارے والے دن بھر شہر میں اعلان کرتے رہے-

پولیس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس جیسی جان لیوا وبا پر قابو پانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ عوام بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرے کیونکہ احتیاط ہی اس بیماری کا سب سے بڑا علاج ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں بھی ہجوم اکٹھا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ کیونکہ بغیر ماسک کے مٹر گشت کرنے والوں کے خلاف مالیگاوں میونسپل کارپوریشن قانونی کارروائی کرے گی-

یہ بھی پڑھیے
اسلام مخالف پروپگنڈہ پر جواب دینے کا وقت آگیا: ایس وائی قریشی

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی طرح کے خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہو اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details