مالیگاؤں میں حج ٹریننگ سینٹر قرنطینہ مرکز سے ایک خاتون اور اس کی 15 روزہ بچی گزشتہ روز مہلک وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہیں۔
ان کی قرنطینہ مرکز سے رخصتی کے موقع پر میئر طاہرہ شیخ رشید، ڈاکٹر پنکج آشیا اور محکمہ صحت عامہ کے اراکین نے مبارکباد پیش کی۔
مالیگاؤں: 15 روزہ بچی نے کورونا کو مات دے دی مالیگاؤں میں کورونا مریضوں میں اب تک کی سب سے کم عمر 15 روزہ بچی ہے۔ اس سے پہلے 5 ماہ کی بچی سے لے کر دو سال کے بچے بھی صحتیاب ہوچکے ہیں۔
فی الحال نیا فاران ہسپتال، حج ٹریننگ سینٹر اور سہارا ہسپتال میں 65 کورونا مریض زیر علاج ہیں اور دیگر کورونا متاثرین کو ایم ایس جی کالج کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔