مالیگاؤں شہر اور اطراف علاقوں میں چوری کی گئی موٹر سائیکل کو بھنگار اور سستے داموں میں نوٹری بناکر فروخت کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
عائشہ نگر پولیس انتظامیہ نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن میں اویس ذاکر دھولیہ، صدام شیخ ڈونڈائچہ، فیضان نثار ڈونڈائچہ، شیخ عرفان اورنگ آباد اور راجندر مانکچند مالیگاؤں شامل ہیں۔ ان کے پاس سے 2 لاکھ 5 ہزار قیمت کی گاڑیاں ضبط کی گئی ہے۔