منحرف گواہ نے وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ اے ٹی ایس کے افسران نے مالیگاؤں 2008 (Malegaon 2008 Bomb Blast) بم دھماکہ معاملہ میں اس سے تفتیش کی تھی لیکن اس نے ملزمین خصوصاً ملزم کرنل پروہت کے تعلق سے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا جو اس کے بیان میں لکھا ہے۔ سابقہ بیان سے انحراف کے بعد سرکاری وکیل نے گواہ پر ملزمین کے دباؤ میں آکر عدالت میں بیان سے منحرف ہونے کا الزام عائد کیا۔ گزشتہ روز گواہ سے فریقین کی جرح نامکمل رہی جس کے بعد عدالت نے کارروائی کو ملتوی کردیا۔
حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے سرکاری گواہان کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کے بعد بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیت علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) Jamiat Ulama Maharashtra Arshad Madani نے بتایا کہ ابتک جتنے بھی گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوئے ہیں بیشتر کا تعلق کرنل پروہت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت گواہان کو اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ اس کا فائدہ ملزمین کو حاصل ہو۔