مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جعفرنگر علاقہ کے رہنے والے شکیل خان نامی شخص نے اپنی نابالغ دوشیزہ کے اچانک گھر سے لاپتہ ہوجانے کی سنسنی خیز شکایت درج کروائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں جعفرنگر علاقہ میں رہنے والے 50 سالہ شکیل خان پیشے سے مزدور ہیں۔ انہوں نے پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے۔
بیس دسمبر کو گھر کے سبھی افراد نے ساتھ میں مل کر رات کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد فریادی کی بیٹی اور بھتیجی سونے کیلئے اپنے کمرے میں چلے گئے۔ تقریباً رات 4 بجے بھی وہ اپنے کمرے میں سوتے ہوئے نظر آئی لیکن شکیل کی اہلیہ کے مطابق 21 دسمبر صبح 6 بجے کے درمیان کمرے میں صرف بھتیجی ہی موجود تھی۔