ریاستی کابینہ کے وزیر اسلم شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں جو بھی محکمہ دیا جائے گا ہم وہاں کام کریں گے اور خاص کر کسانوں اور اقلیتوں کے جو مسائل ہم سے چھوٹ گئے تھے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
'ہمیں زبردست طریقے سے کام کرنا ہے' - کانگریس کے رکن اسمبلی اسلم شیخ
مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں تشکیل پانے والی کابینہ میں ممبئی کے علاقے ملاڈ (مغرب) سے کانگریس کے رکن اسمبلی اسلم شیخ کو بھی کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔
!['ہمیں زبردست طریقے سے کام کرنا ہے' کانگریس کے رکن اسمبلی اسلم شیخ کابینی وزیر منتخب](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5541399-30-5541399-1577711774908.jpg)
کانگریس کے رکن اسمبلی اسلم شیخ کابینی وزیر منتخب
'ہمیں زبردست طریقے سے کام کرنا ہے'
اسلم شیخ کا مزید کہنا ہے کہ' بی جے پی کی گزشتہ حکومت نے ریاست کی بہتری پر توجہ نہیں دی اور اس دوران کئی کسانوں نے خود کشی کرلی۔ اور مہاراشٹر کے نظم و نسق پر کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔