اردو

urdu

ETV Bharat / state

Usha Gokani Passes Away مہاتما گاندھی کی پوتی اوشا گوکانی انتقال کرگئیں - گاندھی اسمارک ندھی

مہاتما گاندھی کی پوتی اوشا گوکانی 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے بیمار تھیں۔ گوکانی نے اپنا بچپن وردھا کے سیواگرام آشرم میں گزارا، جس کی بنیاد مہاتما گاندھی نے رکھی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 22, 2023, 7:08 AM IST

ممبئی: مہاتما گاندھی کی پوتی اوشا گوکانی کا منگل کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ منی بھون کے ایگزیکٹیو سکریٹری میگھشیام اجگاؤںکر نے بتایا کہ 89 سالہ گوکانی گزشتہ پانچ سالوں سے بیمار تھیں۔ گوکانی گاندھی اسمارک ندھی، ممبئی کے سابق چیئرپرسن تھیں، جو منی بھون میں واقع ہے۔ بھارت کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں منی بھون کی خاص اہمیت ہے۔ اوشا گوکانی نے اپنا بچپن وردھا کے سیواگرام آشرم میں گزارا، جس کی بنیاد مہاتما گاندھی نے رکھی تھی۔ گاندھی اسمارک ندھی ، ممبئی کا قیام ان بہت سی تعمیری سرگرمیوں کے انتظام اور فروغ کے مقصد سے کیا گیا تھا جن سے مہاتما گاندھی اپنی زندگی کے دوران وابستہ تھے۔ مہاتما گاندھی 1917 سے 1934 تک کئی مرتبہ منی بھون میں قیام کیے تھے۔

اسمارک ندھی نے باقاعدہ طور پر 2 اکتوبر 1955 کو کام شروع کیا، جب اسمارک ندھی کو اس وقت کی گاندھی میموریل سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ مہاتما گاندھی اکثر اسمارک ندھی میں 1917 سے 1934 تک رہے اور یہ کچھ اہم فیصلوں اور طاقتور تحریکوں کا گواہ رہا ہے۔ ملک کی آزادی کی لڑائی کی کہانی کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اسمارک ندھی میں دو تنظیمیں ہیں جو گاندھیائی تعلیمات کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ گاندھی میموریل فنڈ ممبئی اور منی بھون گاندھی میوزیم۔

سنہ 2016 میں، اوشا گوکانی کے بھائی اور مہاتما گاندھی کے پوتے کانو رام داس گاندھی، گجرات کے سورت کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ کانو ناسا کے سائنسدان بھی تھے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اور برین ہیمرج ہوا جس سے ان کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا اور وہ کوما میں چلے گئے جس سے وہ کبھی صحت یاب نہیں پائے اور 2016 میں گجرات کے شہر سورت میں ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : Journalist Ved Pratap Vaidik Dies at 78 حافظ سعید کا انٹرویو کرنے والے صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال

ABOUT THE AUTHOR

...view details