اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی عوام سے اپیل - مالیگاؤں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی عوام سے اپیل

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 34 ہوچکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مالیگاؤں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی عوام سے اپیل
مالیگاؤں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی عوام سے اپیل

By

Published : Apr 13, 2020, 5:20 PM IST

کورونا وائرس کے مریضوں کو سول اسپتال اور جیون اسپتال میں قرنطین کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے اہل خانہ کو دلاور ہال قدوائی روڈ پر، قریش جماعت خانہ اور مالیگاؤں ہائی اسکول کی بلڈنگ میں قرنطین کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی عوام سے اپیل
ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے عوام سے اپیل کی ہےکہ اگر ہمیں کورونا وائرس سے بچنا ہے تو صرف اور صرف گھروں میں رہنا ہی واحد حل ہے۔

ڈاکٹر ، پولس انتظامیہ اور سرکار اپنا کام کر رہی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان راحت رسانی کا کام کر رہے ہیں۔

آصف شیخ نے سرکاری سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل، ضروری دوائیاں، زائد ونٹیلیٹر اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details