اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں گھریلو گیس خدمات بحال - ریاست مہاراشٹر کی خبریں

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کی وجہ سے شہر ریڈ زون بنا دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب کوئی بھی شخص شہر سے باہر نہیں جاسکتا اور نہ داخل ہوسکتا ہے۔

مالیگاؤں میں گھریلو گیس خدمات بحال
مالیگاؤں میں گھریلو گیس خدمات بحال

By

Published : May 8, 2020, 10:51 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مالیگاؤں میں گزشتہ کئی روز سے گھروں میں کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کی خدمات متاثر ہوچکی ہے کیونکہ گیس ایجنسیوں کے ملازمین شہر کے اندر رہائشی علاقے میں گھر تک نہیں پہنچ پارہے تھے۔

مالیگاؤں میں گھریلو گیس خدمات بحال

شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس کے لئے جدوجہد کی اور گیس ایجنسیوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکتی ہے۔

اب یہ گیس ایجنسیاں شہر کے مختلف علاقوں نیا بس اسٹینڈ، جونا بس اسٹینڈ، مہیش نگر کھڈا جین و دیگر میدانوں سے ہی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جونا بس اسٹینڈ پر جاکر گیس ایجنیسوں کی خدمات کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details