اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agriculture Minister Abdul Sattar کسانوں کو جلد معاوضہ دینے کا کام شروع ہوگا

ریاستی وزیر زراعت عبدالستارنے کسانوں کی فصلوں کے برباد ہونے کے سبب کسانوں کو مالی نقصانات اور کسانوں کی خود دکشی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جلد سے جلد اس سلسلے میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔Agriculture Minister Abdul Sattar

یاستی وزیر زراعت عبدالستار
یاستی وزیر زراعت عبدالستار

By

Published : Oct 25, 2022, 2:48 PM IST

مہاراشٹر:مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکڑ فصل برباد ہونے کے سبب بھاری مالی نقصانات اور مقروض کسانوں کی خودکشی نے مہاراشٹر حکومت کی نیند اڑا دی ہے۔ Maharastra Agriculture Minister Abdul Sattar Reaction On Crops Damaged And Farmer Suicide Cases

ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے اس سلسلے میں کہا کہ محکمہ زراعت کو حکم دیا گیا کہ وہ جلد سے جلد تباہ شدہ فصلوں سے متعلق رپورٹ تیار کرکے حکومت سونپے۔

کسانوں کو جلد معاوضہ دینے کا کام شروع ہوگا

اورنگ آباد ضلع سینٹرل کوآپریٹو بینک کی جانب سے تقریب کے دوران تین ریاستی وزرا اور ایک مرکزی وزیر کا استقبال کیا گیا اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Damoh Triple Murder Case مدھیہ پردیش میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

وزیر زراعت عبدالستار نے پروگرام میں بنک کے اعلیٰ حکام سے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو قرض دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ بارش کے سبب کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کابینہ میں کسانوں کی قرض معافی کو لے کر فیصلہ لیں گے۔

کسانوں کی خودکشی پر وزیر زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 30 برسوں سے کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہم کسانوں کی خودکشی کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ Maharastra Agriculture Minister Abdul Sattar Reaction On Crops Damaged And Farmer Suicide Cases

ABOUT THE AUTHOR

...view details