ممبئی:ممبئی کی مینارہ مسجدکے انتظامیہ کے نام مہاراشٹر وقف بورڈ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں کرایہ داروں کی تفصیلات، اثاثوں کے انتظام و انصرام اور کرایہ ناموں کی نوعیت اور استعمال کے بارے میں اختیار کئے گئے ضوابط کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وقف بورڈ نے مسجد وقف املاک سے متعلق معلومات اکھٹا کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔
اس سلسلے میں مہاراشٹر وقف بورڈ نے مینارہ مسجد ٹرسٹ نے تمام املاک اور اثاثوں کی موجودہ قدر یا مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنے اور اُنکے کرائے کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
غور طلب ہے کہ مینارہ مسجد ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہزاروں کروڑوں کی وقف املاک کو ٹرسٹیوں نے غیر قانونی طریقے بیچ دیا ہے۔اپنے نوٹس میں وقف بورڈ کے سی ای او معین تاشیلادار نے کہا کہ صرف 11 مہینے کی میعاد تک کرایہ پر دی جانے والی ملکیت کو لیکر ٹرسٹی ذمہ داری نبھا سکتی ہیں لیکن اُس کے علاوہ اگر اس میعاد سے زیادہ کسی کو کرائے پر ملکیت کو دیتے ہیں تو وقف بورڈ سے اُس کے لیے اجازت لینی ہوگئی