مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے Maha Waqf Board Formed Committee to Increase Revenue۔ اسی کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وقف کی جائیدادوں میں گھپلا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا نے کیا۔ وقف چیئرمین کا کہنا ہے کہ وقف کی زمین پر سرکاری عمارتوں کا معاملہ بھی بورڈ کے زیر غور ہے۔
مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ ریاستی وقف بورڈ پوری طرح فعال نظر آرہا ہے۔ بورڈ کی عملی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ کے چئیرمین وجاہت مرزا نے اورنگ آباد پہنچ کر صدر دفتر کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیئرمین اور بورڈ افسران کی میٹنگ ہوئی، وجاہت مرزا کے مطابق بوگس این او سی کے معاملات میں اب تک بورڈ کی جانب سے 13 معاملات میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ و جاہت مرزا نے پونا میں ہوئی بورڈ کی میٹنگ اور اس کے فیصلوں پر روشنی ڈالی۔