ممبئی: مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے نفرت کی دیوار گرانے کے موضوع پر ملک میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس موقعے پر مرزا نے کہا کہ مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی لاکھوں ایکڑ جگہ ہے لیکن اس پر 70 فیصد غیر قانونی قبضے ہیں جنہیں خالی کرانے کی مہم جاری ہے۔
تنظیم کے صدر یوسف انصاری نے کہا کہ ملک کی آج کی جو صورت حال ہے، خاص طور پر منی پور میں جو کچھ ہوا اس کے حوالے سے ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ حکومت جاگی ہے یا نہیں، عوام جاگ چکے ہیں۔ یہ پروگرام اسی مقصد کے لیے کیا گیا تھا تاکہ ملک میں پھیلی بد امنی کو مولانا آزاد کی سوچ کے ذریعے بہتر بنائیں۔