اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: اردو اور پنجابی ساہتیہ اکیڈمی کے ممبران کی تقرریاں رد - maharashtra minority affairs minster

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نیز پنجابی ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدور اور تمام غیر سرکاری ارکان کی تقرری کو رد کردیا گیا ہے۔

اردو ساہتیہ اکیڈمی
اردو ساہتیہ اکیڈمی

By

Published : Jan 16, 2020, 11:42 PM IST

وزارت برائے اقلیتی امور کے ذریعے مذکورہ بالا تمام تقرریوں کو رد کرتے ہوئے کابینی وزیر نواب ملک نے کہا کہ مستقبل قریب میں نئی تقرریوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس ضمن میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کا کہنا ہے کہ 'اقلیتی طبقے کی زبانوں کے ہمہ جہت فروغ نیز ان زبانوں کے ادب کو مراٹھی میں اور مراٹھی زبان کے ادب کو ان زبانوں میں منتقل کرکے قومی یکجہتی کی فضاءکو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت نے اردو ساہتیہ اکیڈمی وپنجاب ساہتیہ اکیڈمی قائم کیا تھا۔

ان دونوں اکیڈمیز میں متعلقہ زبانوں کے ماہرین اور ان کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کرنے والے نئے ارکان کا تقرر جلد از جلد کیا جائے گا۔

نواب ملک نے مزید کہا ہے کہ اردو ساہتیہ اکیڈمی و پنجاب ساہتیہ اکیڈمی سمیت اقلیتی طبقے کی زبانوں سے متعلق دیگر اداروں میں بقدر ضرورت افراد، بجٹ اور دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ان کی نئے سرے سے تشکیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اردو ساہتیہ اکیڈمی میں کار گزار صدر ڈاکٹر مشفی احمد صدیقی عرف ڈاکٹر رانا سمیت گیارہ غیر سرکاری افراد شامل تھے جبکہ پنجاب ساہتیہ اکیڈمی میں کارگزار صدر راجن کھنہ سمیت گیارہ غیر سرکاری ممبران تھے، کارگزار صدور سمیت ان تمام افراد کی تقرریاں رد کردی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details