اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 50 بیڈز کے کووڈ کئیر سینٹر کا آغاز - reliance industries

ریلائنس انڈسٹریز گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی اور ڈائریکٹر ہیتل بھائی میسوانی کی رہنمائی میں 'ریلائنس انڈسٹریز' نے ناگو تھانے میں انڈین ایجوکیشن کمپلیکس میں 50 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا۔

udhav thakray
udhav thakray

By

Published : Jul 26, 2020, 10:54 AM IST

اس پروگرام اور کووڈ کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کووڈ کیئر سینٹر مریضوں کے علاج و معالجہ میں کافی کار آمد ثابت ہوگا۔

اس موقع پر نگراں وزیر ادیتی تٹکرے، وزیر اعلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اشیش کمار سنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری وکاس کھرگے، کلکٹر ندھی چودھری، ناگو تھانے ریلائنس مینوفیکچرنگ ڈویژن کے صدر اویناش سری کھنڈے، ایچ آر ہیڈ چیتن والنج موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریلائنس انڈسٹریز کے ذریعہ قائم 50 بیڈ پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر ضروری سہولیات اور جدید ترین طبی آلات کے ساتھ سب کے لئے مفید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں ریلائنس، ٹاٹا اور برلا جیسی کمپنیاں جو مدد کرنے میں آگے آئی ہیں وہ یقینا قابل تعریف ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ 'ہم سب مل کر اس بحران پر قابو پانے میں ضرور کامیاب ہوں گے اور حکومت اس بحران سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس کے علاوہ حقیقت یہ ہے کہ کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ کورونا متاثرین کی جانچ کرنی چاہیے ۔وہیں عوام کوماسک پہننے اور صفائی کے تعلق سےدی جانے والی ہدایت پر عمل کرنے کی مزید کوششیں کرنی چاہیے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'حکومت کورونا بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کے نظام کو مزید موثر بنانے کی کوششیں کر رہی ہے اور ریلائنس گروپ سے رائے گڑھ میں ایک جدید ترین اسپتال قائم کرنے کی اپیل کی۔

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیر ادیتی تٹکرے نے اس تقریب کے لیے وقت دینے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بحران نے صحت کے نظام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پیدا کردی ہے اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔

ادیتی تٹکرے نے ضلع رائے گڑھ کی مدد کرنے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور دیگر ساتھی وزراء کا شکریہ ادا کیا۔

رکن پارلیمان سنیل تٹکرے نے کہا کہ 'وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت لوگوں کے لیے اپنے کام میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کووڈ کیئر سینٹر کے قیام پر ریلائنس انڈسٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا اور مہاراشٹر کو مضبوط بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناگو تھانے ریلائنس انڈسٹریز کے صدر اویناش شری کھنڈے نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز گروپ ہمیشہ حکومت کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہے گا اور لوگوں کے لیے کام کرنا ریلائنس انڈسٹریز کا فرض ہے۔

اس افتتاحی تقریب سے قبل کووڈ کیئر سینٹر کی تعمیر کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو پیش کی گئی جس کے بعد انڈین ایجوکیشن فیکلٹی کے بانی صدر کشور شیٹھ جین نے ایک تعارفی تقریر کی اور ناگو تھانے ریلائنس انڈسٹریز کے تعلقات عامہ کے افسر رمیش دھنوادے نے اس کی نظامت کی ۔

کووڈ کیئر سینٹر ناگو تھانےمیں ریلائنس کمپنی کے احاطے کو 10، گرام پنچایتوں میں بنیادی طور پر 50 دیہاتوں اور قبائلی علاقوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کووڈ کیئر سینٹر میں مردوں کے لیے 35 بستر اور خواتین کے لئے 15 بستر کے ساتھ کل 50 بستر ہوں گے۔

پروگرام کے اختتام پر ضلع کلکٹر ندھی چودھری نے کووڈ کیئر سینٹر کے قیام پر ریلائنس گروپ سمیت وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، نگراں وزیر ادیتی تٹکرے، رکن پارلیمان سنیل تٹکرے اور دیگر لوگوں نیز شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں ناگوتھا نےعلاقے کے تمام عہدیداران، افسران، عملہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details