اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ونچت بہو جن اگھاڑی کے دو سابق ایم ایل اے این سی پی میں شامل - این سی پی

پرکاش امبیڈکر کی سربراہی والی ونچت بہوجن اگھاڑی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

NCP
NCP

By

Published : Jun 13, 2020, 11:02 PM IST

مہاراشٹر کی سیاست میں شرد پوار کی شخصیت سے متاثر ہو کر ونچت بہوجن اگھاڑی کے سابق ایم ایل اے بلی رام شیرسکر اور ہری داس بھدے نے این سی پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ان کی شمولیت جہاں این سی پی کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے وہیں پرکاش امبیڈکر کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا سمجھا جاتا ہے۔

ان دنوں مہاراشٹر حکومت کورونا کے ساتھ ساتھ حال ہی میں آئے نسرگ طوفان سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی اور متاثرہ علاقوں کی باز آباد کاری میں مصروف ہے اور شرد پوار نے گزشتہ روز ہی نسرگ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی مدد کے لیے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details