ادھو ٹھاکرے کو مبینہ طور سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم گینگ کے ایک رکن نے فون کرکے باندرہ میں واقع ان کی نجی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔
مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی - انڈر ورلڈ ڈان
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
udhav thakray
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی رہائش گاہ 'ماتوشری' پر یہ دھمکی آمیز فون آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔